مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آج مکمل ہڑتال

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
بھارتی فورسزنے احتجاج کوطاقت سے دبانے کے لئےمختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا:فوٹو:فائل

بھارتی فورسزنے احتجاج کوطاقت سے دبانے کے لئےمختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا:فوٹو:فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے مظالم کیخلاف آج مکمل شٹ ڈاؤن ہوگا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزکے نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن اورقابض فوج کی جانب سےکشمیری نوجوانوں کے  ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کی کال پرمقبوضہ کشمیرمیں کاروبار،دکانیں اورٹرانسپورٹ بند رہے گا۔عوام گھروں پرسیاہ پرچم لہرائیں گے۔

میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔بھارتی فورسزنےاحتجاج کوطاقت سے دبانے کے لئے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے3دن میں 9کشمیری نوجوانوں کوشہید اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔