برطانوی F-35لڑاکا طیارہ سمندرمیں گرکرتباہ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
تباہ ہونے والے برطانوی لڑاکا طیارے کاپائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا:فوٹو:فائل:

تباہ ہونے والے برطانوی لڑاکا طیارے کاپائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا:فوٹو:فائل:

 لندن: برطانیہ کا F-35لڑاکا طیارہ سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق F-35طیارہ  جنگی طیارہ برداربحری جہازسے اڑان بھرنے کے بعد بحیرہ روم میں گرکرتباہ ہوگیا۔طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

F-35B جنگی طیارہ ایک انجن والا طیارہ ہے۔ایک F-35لڑاکا طیارے کی مالیت 115ملین ڈالرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔