بھارتی ریاست آندھراپردیش میں شدیدبارش3افراد ہلاک

بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


ویب ڈیسک November 19, 2021
آندھرا پردیش میں ڈیم ٹوٹنے سے30افرادلاپتہ:فوٹو:فائل

خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ طوفانی بارشوں کا باعث بنا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں3افراد ہلاک اور30لاپتہ ہوگئے۔

آندھراپردیش میں بارشوں کے بعدڈیم ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیرآب آگیا اورمتعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہواکا کم دباؤ طوفانی بارشوں کی وجہ ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں