حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون واپس لے لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کیمیکل کیسٹریشن کی شق ختم کی گئی، وزیرقانون۔ فوٹو:فائل

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کیمیکل کیسٹریشن کی شق ختم کی گئی، وزیرقانون۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون واپس لے لیا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کی کیمیکل کیسٹریشن کا فیصلہ واپس لے لے لیا تھا، آرڈیننس میں موجود شق کو مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے نئے قانون کے ذریعے نکالا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کیمیکل کیسٹریشن کی شق ختم کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون بھی منظور

پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے، کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو نکالنے کی سفارش اسلامی نظریاتی کونسل نے کی تھی، ہم کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کرینگے جو اسلام کے منافی ہو، اینٹی ریپ کرائسز سیل ملک کے ہر ضلع میں قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری (نامرد بنانے) کا قانون منظور کیا گیا تھا، تاہم اسلامی نظریاتی کونسل نے آختہ کاری کو غیر شرعی سزا قرار دیتے ہوئے زنا کی سخت اسلامی سزائیں دینے کا کہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔