ہاشم آملہ کو شراب پینے پرمجبورکیا گیا،سابق ویسٹ انڈین کرکٹر

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
ہاشم آملہ نے تحمل کا مظاہرہ کیا،ٹینوبیسٹ:فوٹو:فائل

ہاشم آملہ نے تحمل کا مظاہرہ کیا،ٹینوبیسٹ:فوٹو:فائل

لندن: ہاشم آملہ سے متعلق ویسٹ انڈیزکےسابق کرکٹر نے بڑا انکشاف کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل کوانٹرویومیں ویسٹ انڈیزکے سابق کرکٹر ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ کوباربارشراب پینے پرمجبورکیا جاتا رہا۔

ٹینوبیسٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں ایک کھلاڑی باربارہاشم آملہ کوشراب پینے پرمجبورکرتا رہا۔ہاشم آملہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش کرکٹرکومنع کرتے رہے۔

ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہاشم آملہ کوتنگ کرنے والے کرکٹرکوکہا کہ ہاشم آملہ مسلمان ہے اورمسلمان شراب نہیں پیتے تاہم وہ ہاشم آملہ کومجبورکرتا رہا۔

ٹینوبیسٹ نے مزید کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں شراب کلچرغالب ہے اورجواس کلچرکا حصہ نہیں بنتا اس کوچانس ملنا اورآگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔