دانش کنیریا پر پابندی کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
 پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، درخواست گزار کا موقف

پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، درخواست گزار کا موقف

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دانیش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگز کھلینے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومسیٹک، لیگز کھلینے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دانش کنیریا پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور برطانیہ کی عدالت بھی سابق کرکٹر کی اپیل مسترد کرچکی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ مجھے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

دانش کنیریا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی صرف میٹنگ کرائی تھی جو الزام قبول کر چکے ہیں، فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازات مل گئی ہے مگر درخواست گزار کو نہیں مل رہی، ڈومیسٹک اور دیگر لیگز سمیت کوچنگ کی اجازات دی جائے۔

واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں دانش کنیریا پر انگلش کاونٹی کلب نے پابندی لگائی ہے اور ان پر عمر بھر کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔