یوگنڈا میں بم دھماکوں کے 5 مشتبہ ملزمان پولیس فائرنگ میں ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
منگل کے روز ہونے والے خود کش حملوں میں 3 ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے تھے، فوٹو: رائٹرز

منگل کے روز ہونے والے خود کش حملوں میں 3 ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے تھے، فوٹو: رائٹرز

کمپالا: یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور پولیس اسٹیشن کے نزدیک بم دھماکوں کے ملزمان سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور پولیس اسٹیشن کے نزدیک دو خود کش دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری داعش کی ایک مقامی شاخ نے قبول کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں عسکریت پسند تنظیم کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا جس کے دوران 21 جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ ملزمان سرحد پار کرکے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ میں مارے گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملزم نے چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔