کراچی میں نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 19 نومبر 2021
اوقات کار میں اضافے اورہفتے میں 6 روزدفاترفعال ہونے کے نتیجے میں عوام کوبہترسہولیات میسرآئے گی، نادرا . فوٹو : فائل

اوقات کار میں اضافے اورہفتے میں 6 روزدفاترفعال ہونے کے نتیجے میں عوام کوبہترسہولیات میسرآئے گی، نادرا . فوٹو : فائل

کراچی اور حیدر آباد میں نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں 2 گھنٹے بڑھادیے گئے اور دونوں شہروں کے سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔

چئیرمین نادرا طارق ملک کی خصوصی ہدایات کے تحت عوام کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس مطابق کراچی اورحیدرآباد کے نادرامراکز کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے، اب سابقہ اوقات سے 2 گھنٹے زائد تمام سینٹرز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسی تسلسل میں تمام نادرامراکز میں ہفتے میں 6 دن عوامی سہولیات کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت متفرق کام انجام دیے جائیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق اوقات کار میں اضافے اورہفتے میں 6 روز دفاترفعال ہونے کے نتیجے میں عوام کو بہترسہولیات میسرآئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔