مچھروں کی بہتات، ڈینگی وائرس نے 2 افراد کی جان لے لی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 20 نومبر 2021
ضلع وسطی سے 182،شرقی سے 176،کورنگی سے 160،جنوبی سے 95، ملیر سے 60، غربی سے 56 کیس رپورٹ ہوچکے
۔ فوٹو: فائل

ضلع وسطی سے 182،شرقی سے 176،کورنگی سے 160،جنوبی سے 95، ملیر سے 60، غربی سے 56 کیس رپورٹ ہوچکے ۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا کراچی میں ڈینگی وائرس نے 2 افراد کی جان لے لی۔

ماہ نومبر کے 19 دنوں میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرگئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔  جس کے بعد سندھ میں ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے  48 کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 16، ٹنڈوالہیار میں 1، تھرپارکر میں 4، عمرکوٹ میں 1، لاڑکانہ میں 3، اور شکار پور میں 1 کیس رپورٹ ہوا، نومبر میں 19 دنوں میں ڈینگی کے 1095 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ضلع وسطی سے 182، شرقی سے 176،کورنگی سے 160،جنوبی سے 95، ملیر سے 60 اور غربی سے 56 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ،سندھ بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔