نوجوت سنگھ سدھو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچ گئے

آصف محمود  ہفتہ 20 نومبر 2021
نوجوت سنگھ سدھو ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے (فوٹو : فائل)

نوجوت سنگھ سدھو ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے (فوٹو : فائل)

 لاہور: بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچ گئے۔

نوجوت سنگھ سدھو آج صبح راہداری کے راستے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے جہاں وہ ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے۔

سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے نے کیا

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔