ایران میں دریا کی بحالی کے لئےہزاروں افراد کا احتجاج

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
اصفہان میں دریا کی بحالی کے لئے ایک ہفتے سے مظاہرے جاری ہیں:فوٹو:فائل

اصفہان میں دریا کی بحالی کے لئے ایک ہفتے سے مظاہرے جاری ہیں:فوٹو:فائل

تہران: ایران میں ہزاروں افراد دریا کی بحالی کے لئےسڑکوں پراگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے دریا ئے زیاندے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ہزاروں مظاہرین خشک دریا پرجمع ہوئے اوراحتجاج کیا۔مظاہرین نے اصفہان کوسانسیں واپس دواورہمارا دریا واپس کروکے نعرے لگائے۔

اصفہان کے کسان اورشہری دریا کی بحالی کے لئے ایک ہفتے سے احتجاج کررہے ہیں۔

دریا کے خشک ہونے سے ماحول پرمنفی اثرات کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد روزگاربھی محروم ہوگئے ہیں۔ایران کی سپریم کاؤنسل آف واٹرنے دریا کی بحالی کے لئے 9نکاتی پلان دیا تھا جس پرعمل نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔