ہالینڈ میں پیزاکےشوقین لڑکےنےپیزا اسکیٹ بورڈبنالیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
پیزااسکیٹ بورڈعام اسکیٹ بورڈسے3گناوزنی ہوتا ہے:فوٹو:فائل

پیزااسکیٹ بورڈعام اسکیٹ بورڈسے3گناوزنی ہوتا ہے:فوٹو:فائل

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں پیزا کے شوقین لڑکے نے اپنی دوپسندیدہ چیزوں کوایک کردیا.

سائمن کوش کو نہ صرف اسکیٹ بورڈنگ پسند ہے بلکہ وہ پیزا کے بھی دیوانے ہیں توانہوں نے اپنی پسندیدہ چیزوں کواسکیٹ بورڈ کی شکل میں یکجا کردیا۔

سائمن کوش کا کہنا تھا مجھے پیزا اسکیٹ بورڈ بنانے کا خیال آیا تواس پرفوری کام شروع کردیا لیکن اسکیٹ بورڈ کے آئیڈیے کوحقیقت کا روپ دینے میں 6ماہ لگے۔سائمن نے اسکیٹ بورڈ سے پہلے پیزا سٹول اورپیزا ٹیبل بنانے کا کامیاب تجربہ کیا۔

پیزا اسکیٹ بورڈبنانے میں3ہفتے لگتے ہیں۔اسکیٹ بورڈ میں استعمال ہونے والے پیزا سلائس کوچکنائی سے پاک اورڈی ہائیڈریٹ کیا جاتا ہے۔ایک پیزا اسکیٹ بورڈ کی قیمت 800ڈالرہے۔

سائمن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پیزا اسکیٹ بورڈ کے آرڈرزکی بھرمارہوگئی ہے لیکن پیزا اسکیٹ بورڈ چلانا اتنا آسان بھی نہیں کیونکہ اس کا وزن عام اسکیٹ بورڈسے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔