فاروق ستار کا محفلِ سماع میں ایم کیو ایم قیادت کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر تنظیم بحالی کمیٹی کا وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچے گا۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر تنظیم بحالی کمیٹی کا وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار نے محفلِ سماع میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور بحالی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کے روز پی آئی بی اسٹیڈیم میں محفلِ سماع کا اہتمام کیا ہے، اور محفل سماع کے اس پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر تنظیم بحالی کمیٹی کا وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچے گا، اور کنونئیر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔