آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائےگی، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی، فواد چوہدری ۔ فوٹو: فائل

سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی، فواد چوہدری ۔ فوٹو: فائل

جہلم: فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ 

جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسرکی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی، آج ہم 25 ایکڑ پرآج 20 ہزار درخت بچوں کے ساتھ مل کر لگائیں گے، جو بچے درخت لگائیں گے اس کے ساتھ اپنے نام میں تختی لگائیں اور ہر تین ماہ میں آکر اس درخت کو دیکھیں وہ درخت کتنا بڑاہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔