مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
 فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1234روپے 56 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو: فائل)

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1234روپے 56 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 184 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے پرمستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1234 روپے 56 پیسےپر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔