نائیجریا میں ملاح کے بغیر کشتی میں سفر، 7 بچیاں جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
کشتی میں 10 بچیاں سوار تھیں، فوٹو: فائل

کشتی میں 10 بچیاں سوار تھیں، فوٹو: فائل

ابوجہ: نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں کشتی ڈوبنے سے 7 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں جب کہ 3 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریاست جیگاوا میں 10 سے 12 برس کی لڑکیاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کشتی میں واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں۔ کشتی میں 10 بچیاں سوار تھیں جن میں سے 7 ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 3 لڑکیوں کو زندہ بچالیا۔ سات بچیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کشتی کے ملاح نے لڑکیوں کو لے جانے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشتی کو خود چلا کر دریا عبور کرلیں۔ جس پر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں اپنے گھر جانے کے لیے بچیوں نے کشتی خود چلانے کی کوشش کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔