سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 نومبر 2021
گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، رپورٹ۔(فوٹو: فائل)

گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، رپورٹ۔(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی آنے لگی اور یہ تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات سے متعلق 15 روزہ رپورٹ جاری کردی۔ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 نومبر تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، دو اکتوبر کو عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے تجاویز کرگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔