ٹی ٹوئنٹی، بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 21 نومبر 2021
بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے مگر اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔ فوٹو: آئی سی سی

بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے مگر اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔ فوٹو: آئی سی سی

 لاہور:  بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے مگر اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا، بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنا لیے ہیں، محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز اسکور کیے۔

وہ ان دنوں ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیل رہے ہیں، شعیب ملک 2423، عمراکمل 1690اور احمد شہزاد1471 رنز کے ساتھ پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں شامل ہیں، رواں سال بابر اعظم نے مجموعی طور پر 834 رنز بنائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔