جنونی عاشق نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لئے اپنے سارے دانت توڑ دیئے

ویب ڈیسک  اتوار 21 نومبر 2021
مدثر  نے دونوں جبڑوں سے دانت نکال کر ہار بنایا اور محبوبہ کو بھجوا دیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

مدثر نے دونوں جبڑوں سے دانت نکال کر ہار بنایا اور محبوبہ کو بھجوا دیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

گوجرانوالہ: جامکےچٹھہ میں جنونی عاشق نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لئے  اپنے سارے دانت توڑ کر ہار میں پرو دیئے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جامکے چٹھہ کے رہائشی مدثرنامی جنوبی عاشق نے اپنے سارے دانت توڑ کر ہار میں پرو لئے اور بطور تحفہ اپنی محبوبہ کو پیش کردیئے۔

مقامی افراد کے مطابق محبوبہ نے اپنے دوست مدثر کو زیادہ کھانے کا طعنہ دیا تھا، جس پر 16 سالہ مدثر نے کہا کہ نہ میرے دانت رہیں گے نہ ہی میں زیادہ کھانا کھا سکوں گا، اور اس نے دونوں جبڑوں سے دانت نکال کر ہار بنایا اور اسے اپنی محبوبہ کو پیش کردیا، سوشل میڈیا پر مدثر کی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے، جسے دیکھ کر عوام اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کا واقعہ مصر کے شہر قاہرہ میں پیش آیا تھا جہاں ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بنا کر پیش کیا تھا، اور اپنی بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔