اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  اتوار 21 نومبر 2021
جاں بحق شخص پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا، فوٹو: فائل

جاں بحق شخص پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا، فوٹو: فائل

 غزہ: فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی وجہ سے اپنا گھر کھودینے کے باعث پناہ گزین کیمپ میں رہنے پر مجبور 42 سالہ شخص اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے باب السلسلہ سے شروع ہو کر مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ تک جاری رہنے والی ایک مسلح جھڑپ میں 42 سالہ فلسطینی شخص فدی ابو شیخیدم شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 42 شخص مسلح تھا جس نے مشین گن سے فائرنگ کی اور تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔

فلسطینی شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والا شخص یہودی آبادکار تھا جب کہ فائرنگ کرنے والا شخص اپنے گھر سے محروم ہوکر پناہ گزین کیمپ میں رہنے پر مجبور ہونے والا غریب شخص تھا۔

فلسطینی شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک یہودی شہری شامل ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔