- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
امیزون انڈیا پر افیون کی آن لائن اسمگلنگ کر نے کا الزام
مدھیہ پردیش: بھارتی پولیس نے مشہور آن لائن امریکی اسٹور امیزون کے ایک سینئر عہدے دار پر میری جوآنا(افیون) اسمگلنگ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 14 نومبر کو پولیس نے دو افراد کو 20 کلو افیون کے ساتھ گرفتار کیا تھا، جو کہ اس منشیات کو فروخت کرنے کے لیے امیزون انڈیا کی ویب سائٹ استعمال کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اس منشیات کو قدرتی مٹھاس رکھنے والے اسٹیویا کے پتوں کے نام پر دیگر ریاستوں میں فروخت کر رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پولیس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں امیزون کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات اور حقائق میں فرق کی بنیاد پر منشیات اور نشہ آور اشیا رکھنے کے ایکٹ کے تحت امیزون انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا نام ملزم کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے ان پر نارکوٹکس قوانین کے تحت افیون کی آن لائن اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا ہے، تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے اس الزام میں امیزون انڈیا کے کتنے ایگزیکٹو پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
پولیس نے اس کیس میں امیزون کے ایگزیکٹوز کو پہلے بھی سمن جاری کیے تھے، جس میں ایک اندازے کے مطابق امیزون کے ذریعے 1 لاکھ 48 ہزار ڈالر مالیت کی 1 ہزار کلو افیون فروخت کی گئی تھی۔
امیزون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی ویب سائٹ پر غیر قانونی اور ممنوعہ مصنوعات کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے فروخت کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ حال ہی میں پکڑی گئی منشیات کے بارے میں ہمیں آگاہ کردیا گیا تھا اور فی الحال ہم اس کی تفتیش کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔