بھارتی گلوکارارجیت سنگھ پاکستانی سنگرزکے مداح

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
شفقت امانت علی،عاطف اسلم کا پرستارہوں،ارجیت سنگھ:فوٹو:فائل

شفقت امانت علی،عاطف اسلم کا پرستارہوں،ارجیت سنگھ:فوٹو:فائل

ابو ظبی: بالی ووڈ کے مشہورگلوکارارجیت سنگھ پاکستانی گلوکاروں کے مداح  نکلے۔

متحدہ عرب امارات میں لائیوکانسرٹ کے درمیان بالی ووڈ کے گلوکارارجیت سنگھ نے پاکستانی سنگرزکی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ارجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ شفقت امانت علی اورخصوصا عاطف اسلم کی آوازاورگائیکی کے دیوانے ہیں۔

ارجیت سنگھ نے مودی سرکار کے ہندوانتہاپسندوں کے ردعمل سے خوف زدہ ہوئے بغیرسوال کیا کہ پاکستانی گلوکاروں کوبھارت میں پرفارم کرنے کیوں نہیں دیا جاتا۔ پاکستانی گلوکاروں کوبھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔