مستونگ؛ فائرنگ سے پی پی رہنما محمد خان ابابکی سمیت 5افراد جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  پير 22 نومبر 2021
وزیر اعلیٰ بزنجو کی ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات جاننے کی ہدایت۔(فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ بزنجو کی ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات جاننے کی ہدایت۔(فوٹو: فائل)

کوئٹہ / مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں واقعہ پڑنگ آباد بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے گاڑی میں سوارپیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما وقبائلی شخصیت سردارزادہ میر محمدخان ابابکی ان کے تین محافطوں محمدیحیی ،رحمت اللہ ،محمدسلیم جاں بحق جبکہ ان کے تین افرادمحمدقدیم، محمدلقمان اور نعمت اللہ مری شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی و دیگرسیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جہاںسے زخمی ہونے والے افراد کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔