پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
الکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

الکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

پشاور: خزانہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقہ خزانہ میں تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے، پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔