فواد چوہدری نے مریم نواز کو ’سیسلیئن مافیا‘ قرار دے دیا

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
ججز کو پتہ نہیں ہوگا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر ہوں گی، فواد چوہدری. فوٹو: فائل

ججز کو پتہ نہیں ہوگا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر ہوں گی، فواد چوہدری. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں، مریم نواز سیسلیئن مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے ایک طرف سولہویں التواء کی درخواست دینا، اور دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری رکھنا یہ لوگ اگر سیسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔

 

اس سے قبل وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان سے منسوب ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ چیف جسٹس پاکستان یا ججز کو علم ہوگا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نہ صرف عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر ہوں گی، بلکہ آخر میں ایک سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری کی تقریر بھی کرائی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔