جنیدصفدر کا ولیمہ لاہورمیں ہوگا

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
جیند صفدراورعائشہ سیف الرحمنٰ کا نکاح اگست میں لندن میں ہوا تھا:فوٹو:فائل

جیند صفدراورعائشہ سیف الرحمنٰ کا نکاح اگست میں لندن میں ہوا تھا:فوٹو:فائل

 لاہور: مسلم لیگ نون کی رہنما مریم صفدر اورکیپٹن (ر) صفدرکے بیٹے جنید صفدرکا ولیمہ 17 دسمبرکولاہورمیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم صفدرکے بیٹے اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدراورعائشہ سیف الرحمٰن کے ولیمے کی تقریب 17دسمبرکولاہورمیں ہوگی۔

جنید صفدراورعائشہ کا نکاح اگست میں لندن میں ہوا تھا۔ مریم صفدرمنی لانڈرنگ اوردیگرکیسزکے باعث نام  ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کی وجہ سے بیٹے کےنکاح میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

جنید صفدرکے ولیمے میں قریبی دوست اورشریف فیملی کے افراد شریک ہوں گے۔ لند ن میں موجود نون لیگ کے قائد نوازشریف اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا تقریب میں بذریعہ وڈیولنک شرکت کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔