راولپنڈی میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا

پولیس نے کارروائی کے دوران چھاپہ مار کر ملزم طاہر حسین کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک November 22, 2021
پولیس نے کارروائی کے دوران چھاپہ مار کر ملزم طاہر حسین کو گرفتار کرلیا(فوٹو: فائل)

MILAN: راولپنڈی کےتھانہ صادق آباد کے علاقے میں چھوٹے بھائی کےساتھ تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے والدہ کوقتل کرنے والے بدنصیب بیٹے کو گرفتار کرلیاگیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بدبخت بیٹا اپنی ماں کو قتل کرکے فرار ہوگیا، بعد ازاں پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق طاہر حسین شاہ نامی ملزم اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ اس کی معمولی سی بات پر اپنے بھائی واحد سے تلخ کلامی ہوگئی، جس پر اس نے پستول نکال لیا، واحد جان بچانے کے لیے بھاگ کر کمرے کے اندر چلا گیا جہاں اس کی والدہ پہلے ہی موجود تھی، قاتل نے طیش میں آکر دروازے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی والدہ کلثوم بی بی شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقتولہ کے خاوند ایوب شاہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ایک کارروائی کے دوران چھاپہ مارکر ملزم طاہر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول ضیاالدین کا کہنا تھا کہ ماں کو قتل کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، سفاک ملزم کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں