بھارتی اداکارکمل ہاسن کورونا کا شکارہوگئے

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
کورونا کا پھیلاؤ ختم نہیں ہواعوام احتیاط کریں،کمل ہاسن:فوٹو:فائل

کورونا کا پھیلاؤ ختم نہیں ہواعوام احتیاط کریں،کمل ہاسن:فوٹو:فائل

 ممبئی: بھارتی  اداکار کمل ہاسن  بھی  کورونا  وائرس  کا  شکار ہو گئے۔

بھارتی اداکار کمل ہاسن بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمل ہاسن  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  اسپتال منتقل ہوگئے۔

کمل ہاسن کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ امریکا سے واپسی پرہلکی کھانسی تھی۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اسپتال میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

کمل ہاسن کا مزید کہنا تھا کہ سب کواس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ کورونا کا پھیلاؤ ختم نہیں ہوا ہے اس لئے سب کواحتیاط کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔