پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: پنجگور کےسرحدی علاقےمیں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے ایسے حملوں کامقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے، سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔