اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے، فوادچودھری

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
شریف فیملی کسی موقعےپرثبوت پیش نہ کرسکی،ان کے ثبوت عدالتوں کے سامنےآناچاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات۔(فوٹو: فائل)

شریف فیملی کسی موقعےپرثبوت پیش نہ کرسکی،ان کے ثبوت عدالتوں کے سامنےآناچاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات۔(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے، دنیاکےکرپٹ ترین لوگوں میں نوازشریف کابھی نام آیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے، شریف فیملی کسی موقعےپرثبوت پیش نہ کرسکی، شریف فیملی کےثبوت عدالتوں کے سامنےآناچاہئے، جج کی ویڈیولیک کرکےاصل مدعے پرکیوں نہیں آرہے؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے پاسپورٹ بنانےمیں سہولت فراہم کی ہدایت کی ہے۔ برطانیہ میں موجود اپارٹمنٹ کی تحقیق کی گئی تو مریم صفدرنے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیدادنہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔