غائب چینی ٹینس اسٹارمنظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتی،چینی ٹینس اسٹار:فوٹو:فائل

فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتی،چینی ٹینس اسٹار:فوٹو:فائل

بیجنگ: رواں ماہ کے آغاز سے منظر عام سے غائب چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی منظرعام پرآگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر سے30 منٹ تک ویڈیو کال پر گفتگو کی۔

پینگ شوئی کا کہنا تھا کہ وہ بیجنگ میں اپنےگھرپرہیں اورمحفوظ ہیں۔ وہ فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں۔

چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔وہ رواں ماہ کے آغازسے منظر عام سے غائب تھیں۔

پینگ شوئی کے منظرعام سے غائب ہونےکے بعد امریکا،برطانیہ اوراقوام متحدہ سمیت   ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے چینی ٹینس اسٹار کی کی حفاظت یقینی بنانے اوران سے متعلق معلومات دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔