مشہور ٹک ٹاکر ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔(فوٹو: فائل)

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔(فوٹو: فائل)

 لاہور: پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران  پرائیویٹ ڈالے سے ہوائی فائرنگ کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا، ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔