نوازاینڈ کمپنی جعلی ویڈیوزاورلیکس سےباہرآکرالزامات کا جواب دے،فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
نوازاینڈکمپنی کے ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں،فوادچوہدری:فوٹو:فائل

نوازاینڈکمپنی کے ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں،فوادچوہدری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نوازاینڈ کمپنی کے ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازاینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز،لیکس اورگیمزسے باہرآکرالزامات کا جواب میرٹ پردے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈرامے مکمل طورپرفلاپ ہوچکے ہیں۔جیل نہیں جانا توپیسے واپس کریں یہ مختصرحل ہے جس کوپیچیدہ بنا کرنکلنا چاہتے ہیں۔

اس قبل فواد چوہدری نے بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی ایوان صدرمیں مزاحیہ فلم کے سین کی شوٹنگ ہوئی۔ایوارڈ لیتے وقت ابھی نندن کے دماغ میں چل رہا تھا مجھے کہاں لے جارہے ہومیں نے کیا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔