پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ  لے اڑے

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
ہیک ہونے والی اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا:فوٹو:فائل

ہیک ہونے والی اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا:فوٹو:فائل

پنڈی بھٹیاں میں ہیکرزنیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے58لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے۔

پنڈی بھٹیاں کے پولیس حکام کے مطابق ہیکرز نے ڈیوائس کی مدد سے پانچ ہزارکے نوٹوں والی ٹرے کوہیک کیا۔ہیکرز کی ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کار طریقے سے بند ہوگئی۔

نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ اے ٹی ایم پہنچا تومشین خالی ہوچکی تھی۔بینک مینجرکی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ بینک کے اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔