- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
جوبائیڈن 2024 کا صدارتی الیکشن بھی لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس
شمالی کیرولائنا: ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 کے صدارتی الیکشن میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ ڈیموکریٹس ارکان کا خیال ہے کہ ملازمتوں میں عمر کی درجہ بندی کے حال ہی میں منظور ہونے والی بل کی منظوری کے باعث 79 سالہ بائیڈن مزید چار سال کی صدارتی میعاد حاصل نہیں کر سکتے۔
تاہم اس خیال کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے شمالی کیرولائنا میں امریکی فوجیوں کے ساتھ تھینکس گیونگ تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں یکسر مسترد کردیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 کے الیکشن میں دوبارہ حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
یہ خبر پڑھیں : کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر بن گئیں لیکن صرف 85 منٹ کیلیے
جوبائیڈن نے جمعے کو اپنا پہلا طبی معائنہ کرایا تھا۔ اس دوران ان کی کولونو گرافی ہوئی تھی جس کے لیے انھیں بے ہوش بھی کیا گیا تھا۔ جوبائیڈن نے طبی معائنے سے قبل اپنے تمام اختیارات نائب صدر کو تفویض کردیئے تھے۔
اس طرح نائب صدر کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر بن گئیں تاہم صدر جوبائیڈن کے ہوش میں آتے ہی اور ڈاکٹرز کی جانب سے فٹ قرار دیئے جانے کے بعد جوبائیڈن نے دوبارہ کار مملکت سنبھال لیے تھے۔
کملا ہیرس اس دوران صرف 85 منٹ کے لیے صدر رہیں اس طرح وہ امریکا کی سب سے مختصر وقت کے لیے بننے والی صدر بھی بن گئیں تاہم یہ خیال تقویت پکڑتا جا رہا ہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نہیں بلکہ کملا ہیرس امیدوار ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔