جوبائیڈن 2024 کا صدارتی الیکشن بھی لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
جوبائیڈن کی دو وز قبل ہی سرجری ہوئی تھی، فوٹو: فائل

جوبائیڈن کی دو وز قبل ہی سرجری ہوئی تھی، فوٹو: فائل

شمالی کیرولائنا: ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 کے صدارتی الیکشن میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ ڈیموکریٹس ارکان کا خیال ہے کہ ملازمتوں میں عمر کی درجہ بندی کے حال ہی میں منظور ہونے والی بل کی منظوری کے باعث 79 سالہ بائیڈن مزید چار سال کی صدارتی میعاد حاصل نہیں کر سکتے۔

تاہم اس خیال کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے شمالی کیرولائنا میں امریکی فوجیوں کے ساتھ تھینکس گیونگ تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں یکسر مسترد کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 کے الیکشن میں دوبارہ حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیں : کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر بن گئیں لیکن صرف 85 منٹ کیلیے 

جوبائیڈن نے جمعے کو اپنا پہلا طبی معائنہ کرایا تھا۔ اس دوران ان کی کولونو گرافی ہوئی تھی جس کے لیے انھیں بے ہوش بھی کیا گیا تھا۔ جوبائیڈن نے طبی معائنے سے قبل اپنے تمام اختیارات نائب صدر کو تفویض کردیئے تھے۔

اس طرح نائب صدر کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر بن گئیں تاہم صدر جوبائیڈن کے ہوش میں آتے ہی اور ڈاکٹرز کی جانب سے فٹ قرار دیئے جانے کے بعد جوبائیڈن نے دوبارہ کار مملکت سنبھال لیے تھے۔

کملا ہیرس اس دوران صرف 85 منٹ کے لیے صدر رہیں اس طرح وہ امریکا کی سب سے مختصر وقت کے لیے بننے والی صدر بھی بن گئیں تاہم یہ خیال تقویت پکڑتا جا رہا ہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نہیں بلکہ کملا ہیرس امیدوار ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔