- امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا
- بھارت میں انتہا پسندوں کا مسجد کو مندر بنانے کیلیے شیولنگ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ
- دلہا دلہن نے شادی کی یادگار تصاویر بنوانے کیلئے خود کو آگ لگالی
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کرنے کا حکم
- حفیظ شیخ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
- بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلیے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا
- پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کی نااہلی کے ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا
- ایلون مسک کا ٹویٹر کو پیشکش کردہ رقم سے کم قیمت پر خریدنے کا عندیہ
- لاہور؛ لڑکی کی غیراخلاقی تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار
- آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلیے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، سپریم کورٹ فیصلہ آج سنائے گی
- وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
- مقبرہ جہانگیر: مغلیہ ذوقِ تعمیر کا نادر اظہار
- ایف سی بلوچستان کا کوہلو میں تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا افتتاح
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام سے روک دیا
- کراچی دھماکے میں کمسن بچہ جاں بحق ماں کو آوازیں دیتا رہا، دردناک ویڈیو وائرل
- شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشت گرد ہلاک
- ویرات کوہلی کو کشمیر پریمئیر لیگ میں شرکت کی پیشکش
- ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 197 روپے تک پہنچ گئی
- لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر جلد سنائیں گے، طالبان
- 31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، شیخ رشید
طلاق کی خبروں کے بعد نک جونس کی پہلی پوسٹ، پریانکا کا رد عمل

اداکارہ اپنی نئی فلم کی وجہ سے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے، صارفین کا رد عمل
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کی ویڈیو پر ردعمل دینے کے بعد ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں۔
گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر ’نک جونس‘ کا نام ہٹا کر پھر سے پریانکا چوپڑا کردیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان جلد علیحدگی ہونے والی ہے۔
پریانکا چوپڑا کو اپنا نام تبدیل کیے صرف ایک ہی دن ہوا تھا کہ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار واداکار نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی ورک آؤٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کردی جس پر پریانکا چوپڑا نے رد عمل دے کر ایک بار پھر سے سب کی توجہ حاصل کرلی ۔
پریانکا چوپڑا نے نک جونس کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’ہائے! میں تمہاری بانہوں میں مرگئی‘‘۔
اس سے قبل پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی اپنی بیٹی کی طلاق سے متعلق خبروں کو بکواس قرار دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی فضول باتوں پر کان نہ دھریں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے نام کی تبدیلی کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اپنی نئی فلم کی وجہ سے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔