کوئٹہ؛ گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 بچے جھلس کر زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 24 نومبر 2021
بچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا . فوٹو : فائل

بچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا . فوٹو : فائل

 کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پشتون آباد کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کربچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔