کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کس قسم کی پابندی کا سامنا ہوگا، اصول طے

ویب ڈیسک  بدھ 24 نومبر 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری کردی ہے - فوٹو:فائل

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری کردی ہے - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اصول طے کر لیے گئے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کترینہ کیف نے بالی وڈ کو وقتی طور پر خیرباد کہہ دیا ہے۔ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں، اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔

ذرائع کے مطابق شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔