- برطانوی رکن پارلیمنٹ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
- اتحادی جماعتوں کا 2023 تک حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ
- وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا کامیاب بولر بننا چاہتا تھا، ڈیرن گف
- وزیرخارجہ امریکا پہنچ گئے، امریکی ہم منصب سے 18 مئی کو ملاقات طے
- آٹھ سالہ پولیس سروس کے بعد کتے کی ریٹائرمنٹ کی ویڈیو وائرل
- سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان
- رواں سال 34 لاکھ امریکی جلد کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- حکومت کا مستحق لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے پلان تشکیل
- چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کیلیے چین کا ہائپر سونک میزائل کا منصوبہ
- سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایم کیو ایم عدالت پہنچ گئی
- موسمیاتی تبدیلی، آم کی پیداوار میں 60 فیصد کمی
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز
- محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ مستحکم کرنے کے خواہاں
- سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے اسمبلیاں تحلیل اور حکومت ختم ہو گئی، فواد چوہدری
- عالمیِ یومِ فشارِخون: بلڈ پریشر کم کرنے والی غذائیں
- بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
- خبردار! آپ کا خون پلاسٹک کے ذرات سے بھرا ہو سکتا ہے
- خاتون کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والا ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک
شیل اور پی ایس او کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان

ہڑتال کے اعلان پر بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپس پرپیٹرول بھروانے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔(فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل اور پیٹرولیم کمپنی شیل نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنے پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم کمپنی شیل نے کل ہونے والی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کمپنی کے زیر انتظام اور زیر ملکیت چلنے والے ہمارے تمام پیٹرول پمپس صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے کھلے رہیں گے۔
جب کہ پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔‘
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہ ہونے پر ملک بھر میں 25 نومبر کو ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
ہڑتال کے اعلان کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں پیٹرول بھروانے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان
اسی ضمن میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔ صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کی لاتعلقی سے 80 فیصد پیٹرول پمپ کھلیں رہیں گے جن میں تمام سرکاری، ملٹی نیشنل کمپینز کے پمپس شامل ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ 26 ہزار آئل ٹینکرز ملک بھر میں سپلائی جاری رکھیں گے، سب سے بڑا نیٹ ورک پی ایس او کا ہے اور 10 ہزار سے زاہد ٹینکرز اسے سپلائی جاری رکھیں گے، عوام پہلے ہی مسائل میں ہیں بلاجواز ہڑتال کرکے انہیں مزید مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔