- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
فرانس کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 31 افراد ہلاک
پیرس: بحری راستے انگلش چینل کے ذریعے فرانس سے برطانیہ جانے والے غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے کم ازکم 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
2014 کے بعد یہ تارکینِ وطن کے ڈوبنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے جو فرانسیسی بندرگاہ کیلے کے قریب رونما ہوا ہے۔ تارکین فرانس سے برطانیہ جارہے تھے کہ ڈنگی بوٹ الٹ کر ڈوب گئی اوردرجنوں تارکینِ وطن لقمہ اجل بن گئے۔
واقعے کے بعد فرانسیسی اور برطانوی مشترکہ تلاش شروع کی گئی تاکہ مزید افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔ اس مشن میں تین ہیلی کاپٹر اور تین کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں لیکن کسی زندہ فرد کی تلاش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے تحت نقل مکانی کی تنظیم (آئی او ایم) نے 2014 کے بعد سے اسے انسانی جانوں کے زیاں کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے کیونکہ اسی سال سے ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
بدھ کے روز فرانس کے شمالی ساحلوں پر پرسکون سمندر کی وجہ سے یہ کشتی روانہ ہوئی۔ تاہم سخت سرد سمندر میں ہیجان پیدا ہوا۔ ایک مقامی ماہی گیر نے الٹی ہوئی کشتی کے قریب بے حس و حرکت انسانوں کو دیکھ کر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی ۔
اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرِ اعظم ژاں کسٹکس نے کہا جرائم پشہ اسمگلر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرانس سے برطانیہ جانے والے مشہور سمندری راہ گزر دی چینل کو پناہ گزینوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جائے گا۔
تاہم دیگر امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ اب تک اس واقعے میں دو افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔