اسرائیل مغربی کنارے میں مزید غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرے گا

فلسطین نے امریکا سمیت عالمی برادری سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیررکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک November 25, 2021
عالمی برادری اسرائیلی کے غیرقانونی اقدام کوروکے،فلسطین:فوٹو:فائل

اسرائیل مغربی کنارے میں مزید غیرقانونی بستیاں تعمیرکرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف نئی غیرقانونی یہودی بستیوں 6 ہزارنئے گھرتعمیرکرے گا۔اسرائیل کی حکومت نے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدام پرامریکا سمیت دیگرعالمی طاقتوں سے فوری مداخلت اورمزید غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیررکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینی مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔

دنیا کے بہت سے ممالک فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی بستیوں کوغیرقانونی تصورکرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں