راکھی ساونت کا بگ باس 15 میں شوہر کے ہمراہ انٹری کا اعلان

میں شادی شدہ ہوں اور اب پوری دنیا میرے شوہر رتیش کو دیکھے گی، راکھی ساونت


ویب ڈیسک November 25, 2021
میں ٹرافی پر لٹک جاؤں گی پر ٹرافی گھر لے کر آؤں گی، راکھی ساونت فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بگ باس 15 میں اپنے شوہر رتیش کے ہمراہ داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت بارہا میڈیا پر کہہ چکی ہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے لیکن ان کے شوہر آج تک منظرعام پر نہیں آئے اسلیے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی ساونت کی شادی نہیں ہوئی اور رتیش نامی شخص صرف ان کے خیال میں بنی ہوئی ایک تصویر ہے اور کچھ نہیں۔

لیکن اب راکھی ساونت نے انہیں جھوٹاسمجھنے والوں کو جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا ہے میں شادی شدہ ہوں اور اب پوری دنیا میرے شوہر رتیش کو دیکھے گی۔ میں اپنے شوہر کے ہمراہ بگ باس میں داخل ہونے جارہی ہوں۔ میں بہت خوش ہوں اور بگ باس 15 میں جانے کی منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت بگ باس سیزن 1 میں بطور کھلاڑی شامل ہو چکی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ گزشتہ سیزن یعنی بگ باس 14 میں بھی شریک ہوئی تھیں۔ تاہم دونوں بار وہ ٹرافی نہیں جیت سکی تھیں۔ لیکن اس بار راکھی ساونت کا بگ باس 15 کی فاتح بننے کا پورا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا میں ٹرافی پر لٹک جاؤں گی پر ٹرافی گھر لے کر آؤں گی۔ میں اس بار یہ گیم جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کروں گی۔ اور لوگ جب میرے شوہر رتیش کو بگ باس میں دیکھیں گے تو اس کے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیں گے کیونکہ لوگوں نے میری بات پر بالکل یقین نہیں کیا جب میں نے انہیں کہا تھا کہ میں نے بزنس مین سے شادی کرلی ہے۔ لوگوں کو لگا میں جھوٹ بول رہی ہوں اور یہ سارا ڈراما میں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں