صومالیہ میں خودکش دھماکا،8افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 25 نومبر 2021
خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیا لیا:فوٹو:فائل

خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیا لیا:فوٹو:فائل

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں خودکش دھماکے میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موغادیشومیں خودکش بمبارنے بارودسے بھری گاڑی  اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارکنوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔