دلہن نے جہیز میں ملنے والے 75 لاکھ لڑکیوں کی تعلیم پرلگادیے

ویب ڈیسک  جمعرات 25 نومبر 2021
دلہن انجلی کے والد کنورسنگھ پہلے ہی گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

دلہن انجلی کے والد کنورسنگھ پہلے ہی گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان میں دلہن نے اپنے جہیز کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیے۔

مقامی اخبار دانیک بھاسکر کے مطابق راجھستان میں دلہن نے شادی سے قبل والدین سے ایک انوکھی فرمائش کردی۔ برمار شہر کی انجلی کور نے اپنے والد کشور سنگھ کنود سے اس کی شادی کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی فرمائش کردی۔

راجھستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوشاں انجلی کور نے اپنے والد سے مطالبہ کیا کہ وہ ا کے جہیز کے لیے رکھے گئے پیسوں سے لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کرادیں۔ کشور سنگھ نے اپنی بیٹی کو خواہش کو پورا کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیے ہیں۔

https://twitter.com/FortBarmer/status/1463358471789629441?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463358471789629441%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Foffbeat%2Finstead-of-rs-75-lakh-dowry-rajasthan-bride-asks-for-construction-of-girls-hostel-2624510

شادی کی رسومات سے فارغ ہونے کے بعد انجلی نے مغربی راجھستان کے مشہور مذہبی رہنما مہانت پرتاپ پوری کو ایک خط میں اپنی خواہش کا ذکر کیا، جنہوں نے انجلی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کنیا دان میں اس خواہش کا اظہار کرنا بذات خود بہت قابل ستائش بات ہے۔

واضح رہے کہ انجلی کے والد کنورسنگھ پہلے ہی اس علاقے میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں لیکن تعمیر مکمل کرنے کے لیے مزید 50 سے 75 لاکھ روپے درکار تھے اور فنڈز  کی قلت ان کی بیٹی انجلی کے جہیز کی رقم سے پوری ہوچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔