سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کواٹلی میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 نومبر 2021

روم: سبزآنکھوں کی وجہ سے  شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلا کواٹلی میں پناہ مل گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق شربت گلا روم پہنچ گئی ہیں۔اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ شربت گلا کواٹلی میں زندگی گزارنے کے لئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

اٹلی کے حکام کا کہنا تھا کہ شربت گلا افغانستان میں جنگ کے ہاتھوں برباد ہونے والے افغانیوں کی نمائندہ ہیں۔پوری دنیا نے جنگ سے تباہ ہونے والے افغانیوں کی حالت زارکوشربت گلا کی صورت میں دیکھا۔

اگست میں طالبان کے اقتدارسنبھالنے کے بعد افغانستان میں کام کرنے والی عالمی این جی اوزنے اٹلی کی حکومت کو شربت گلا کے لئے پناہ کی درخواست دی تھی۔

افغان خاتون شربت گلا کو1984میں نیشنل جیوگرافک کے سرورق پرآنے کے بعد شہرت ملی تھی۔ امریکی فوٹوگرافر میک کیوری نے  شربت گلا کی  عالمی شہرت یافتہ تصویرپاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں کھینچی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔