عالیہ بھٹ نے اپنے مداح کو رُلا دیا

ایک مداح نے دورسے عالیہ کوآواز دے کربتایا کہ وہ انہیں 2014میں مل چکا ہے


ویب ڈیسک November 26, 2021
عالیہ بھٹ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں:فوٹو:فائل

بالی وڈاسٹارعالیہ بھٹ 7سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹارعالیہ بھٹ ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پہنچیں تو مداحوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ ایک مداح نے دورسے عالیہ کوآواز دے کربتایا کہ وہ انہیں 2014میں مل چکا ہے۔عالیہ نے مداح کوبتایا کہ انہیں اس کی شکل اورملاقات اب بھی یاد ہے۔

اپنی پسندیدہ اسٹارکی جانب سے پہچان لینے پرمداح اتنا جذباتی ہوا کہ خوشی سے رونے لگا۔ عالیہ نے مداح کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔عالیہ بھٹ کے مداح کے دوست بھی اپنی پسندیدہ اسٹارسے ملنے کی خوشی میں اسے مبارکباد دیتے رہے۔

عالیہ بھٹ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں