جائیداد تنازع؛ اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

محمد ہارون / ویب ڈیسک  ہفتہ 27 نومبر 2021
اداکارہ میرا نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے، فوٹوفائل

اداکارہ میرا نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے، فوٹوفائل

لاہور: اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ میں بالآخر عدالت کے سامنے جواب داخل کروادیا۔

اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔

انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں۔ ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا۔

اداکارہ میرا نے کہا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا۔ دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔ دعویٰ میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔