جونئیر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے مصر کو 1-3 سے ہرادیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 27 نومبر 2021
پاکستان اپنا اگلا میچ ارجنٹائن کیخلاف کھیلے گا:فوٹو:فائل

پاکستان اپنا اگلا میچ ارجنٹائن کیخلاف کھیلے گا:فوٹو:فائل

لاہور: بھارت میں جاری جونئیرہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے مصر کو 1 کےمقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ۔

بھارت کے شہربھنونیشور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے پنالٹی کارنر پر تین گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی۔ مصر کا واحد گول الغیدی نے کیا۔

پاکستان نے مصر کے خلاف میچ میں گول کرنے کےکئی یقینی مواقع ضائع کیے جس کی وجہ سے مصر جیسی کمزور ٹیم کے خلاف توقعات کے برعکس زیادہ گول مارجن سے کامیابی نہ مل سکی۔

پاکستان اگلا اہم میچ اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گاجس میں کامیابی اسے کوارٹر فائنل کے قریب کردے گی۔ شکست کی صورت میں پاکستان سپرایٹ راونڈ سے باہر ہوسکتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔