صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 نومبر 2021
فی تولہ چاندی کی قیمت 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو: فائل)

فی تولہ چاندی کی قیمت 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: بلین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 1787 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

بلین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کمی کے بعد 1787 ڈالر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2400 روپے اور 2058 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر1 لاکھ 22 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔